بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

11 ملین سے زائد رقم وصول کرنے والے پی ٹی آئی ملازمین کے خلاف درخواست جمع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بیرون ممالک سے ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر پارٹی کے چار ملازمین کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں درخواست دے دی گئی۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مزید قانونی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے ریفرنس واپس لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکبر ایس بابر کی جانب سے ایف آئی اے کو درخواست دی گئی ہے، درخواست کے مطابق چاروں ملازمین کا تعلق تحریک انصاف سینٹرل سیکریٹریٹ سے ہے، چاروں ملازمین کو پی ٹی آئی فنانشل بورڈ میں فنڈ وصولی کی اجازت دی گئی۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ چاروں ملازمین کی ممنوعہ فنڈ وصولی الیکشن کمیشن کے فیصلے میں ثابت ہے، ملازمین نے 11ملین روپے سے زیادہ رقوم وصول کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملازمین سے تفتیش کرکے ملوث پارٹی لیڈرشپ کے خلاف بھی قانونی اقدام کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.