بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پانچ چینی میزائل جاپانی صنعتی حدود میں جا گرے، ٹوکیو کا بیجنگ سے احتجاج

جاپان کا کہنا ہے کہ چین کے میزائل جاپان کی حدود میں گرے ہیں، جاپانی وزارت دفاع کے مطابق چین کے پانچ بیلسٹک میزائل جاپان کے خصوصی صنعتی زون میں گرے۔

چین کی طرف سے میزائل آنے کا یہ پہلا واقعہ ہے، جاپان نے سفارتی ذرائع سے چین کو احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے چین نے تائیوان کے اطراف فضائی اور بحری فوجی مشقیں شروع کی ہوئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.