ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

کراچی ٹیسٹ، پاکستان کی ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور شان مسعود نے پہلی اننگز کا آغاز کیا جو زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا۔

قومی ٹیم کی پہلی وکٹ چھٹے اوور میں 18 رنز پر گر گئی جب عبداللّٰہ شفیق کو جیک لیچ نے 8 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

کچھ ہی دیر بعد 13 ویں اوور میں پاکستان ٹیم کو 46 رنز پر دوسرا نقصان ہوا جب فاسٹ بولر مارک ووڈ نے شان مسعود کو 30 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

کراچی: انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی دوسری وکٹ 46 رنزپر گرگئی

کراچی: شان مسعود 30 رنزبناکرآؤٹ ہوگ

سیریز کے آخری میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

امام الحق، محمد علی، زاہد محمود اور محمد نواز کی جگہ اظہر علی، نعمان علی، وسیم جونیئر اور شان مسعود کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس کے موقع پر بتایا کہ جیمز اینڈرسن کو آرام دیا گیا ہے اور ریحان احمد کو پہلا ٹیسٹ کھلا رہے ہیں۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، سیریز تین صفر سے جیتنا ترجیح ہے۔

پاکستان ٹیم میں عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، اظہر علی، بابر اعظم، محمد رضوان، آغا سلمان، سعود شکیل، فہیم اشرف، نعمان علی، محمد وسیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

زیک کرولی، بین ڈیکیٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، بین فوکس، ریحان احمد، اولی رابنسن، مارک ووڈ اور جیک لیچ پلیئنگ ٹیم میں شامل ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے وسیم جونیئر کو کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے اظہر علی نے کیپ پہنائی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی جبکہ دوسرا ملتان میں کھیلا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.