بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی والے اپنے پیر پر خود کلہاڑا مارتے ہیں، اے آئی جی جاوید عالم اوڈھو

کراچی والے اسٹریٹ کرائم سے پریشان ہیں، لیکن سندھ پولیس زیادہ جرائم ہونے سے انکاری ہے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کراچی والے اپنے دشمن خود ہیں، تاجر واویلا کرتے ہیں، سنسنی پھیلاتے ہیں، پھر کہتے ہیں سرمایہ کاری نہیں ہوتی، لاہور اور دیگر شہروں میں جرائم زیادہ ہیں، لیکن کراچی والے اپنے پیر پر خود کلہاڑا مارتے ہیں۔

تاجر رہنما زبیر موتی والا نے کہا کہ 108 تھانوں کے ایس ایچ اوز کیا کر رہے ہیں؟ گلی گلی چھینا جھپٹی ہے، لگتا ہےجان بوجھ کے کراچی کو خراب کیا جا رہا ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ سی پی ایل سی کے مطابق کراچی میں کرائم کے واقعات کم ہوئے ہیں، پچھلے برس 18ہزار گاڑیاں چھینی یا چوری ہوئیں، اس سال تعداد 13 ہزار ہے۔

جاوید اوڈھو نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ شہر کی ضرورت ہے، سیلاب متاثرین کو کنٹرول نہ کیا تو مشکلات بڑھیں گی، بزنس کمیونٹیز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کو فروغ دیں۔

اےآئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ہم نے بہت جگہ کیمرا سسٹم لگائے جس سے صورت حال بہتر ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.