بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمرکوٹ میں متاثرین نے وزیر اعلیٰ سندھ کی گاڑی روک لی

عمرکوٹ میں چھاچھرو روڈ پر سیلاب متاثرین نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑی روک لی اور شکایات کے انبار لگا دیے۔

 متاثرین نے کہا کہ ان کے گھر بارشوں کی نذر ہوگئے، نہ راشن ملا ہے نہ پانی دستیاب ہے۔

سیلاب متاثرین نے کہا کہ ان کے علاقوں سے پانی نکالا جائے تاکہ وہ اپنے گھروں کو واپس جاسکیں۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر افسران کو ہدایات دیں، متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل جلد حل ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.