بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمٹمنٹس پوری کرنا ہوں گی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے کبھی یہ نہیں کہا قیمتیں بڑھانے کے فیصلے اچھے ہیں، قیمتیں بڑھانے کے فیصلے مجبوری ہیں کوئی اس کی تائید نہیں کر سکتا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ معاشی ٹیم نے بھی آئی ایم ایف سے قیمتوں میں ریلیف کی بات کی تھی، آئی ایم ایف نے کہا حکومت پاکستان کو ہم سے کی گئی کمٹمنٹ کو قبول کرنا ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سابق حکومت نے معیشت کا بھٹہ بٹھایا اس لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.