قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈ عماد وسیم نے کہا ہے کہ کپتانی سے ہٹائے جانے کا دکھ نہیں، مجھے ٹیم کے لیے کھیلنا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں عماد وسیم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کو اس بار مایوس نہیں کریں گے، بائیو سیکیور ببل میں رہنا اب جاب کا حصہ ہے۔
قومی آل راونڈ نے مزید کہا کہ جب پرفارمنس اچھی نہیں ہوتی تو کوئی ہوتا نہیں جس سے آپ بات کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کپتانی سے ہٹائے جانے کا دکھ نہیں، اپنی ٹیم کے لیے کھیلنا ہے، بابراعظم پاکستان ٹیم کو بھی اچھی طرح لیڈ کررہا ہے۔
عماد وسیم نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ کپ میں پرفارمنس کے بعد سے ٹیمیں اب ہمارے پاس آرہی ہیں۔
Comments are closed.