بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بائیوسیکیو رببل میں روٹی گینگ کی مستیاں مس کرتا ہوں، حسن علی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ بائیو سیکیور ببل میں روٹی گینگ کی مستیاں مس کرتے ہیں۔

جیونیوز سے گفتگو میں حسن علی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی تیاریاں اچھی ہیں، گزشتہ ایڈیشن کی خامیاں دور اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جتوانے کی کوشش کریں گے۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں بطور ایمرجنگ پلیئر آیا تھا، میرا ہدف اس بار بھی بہترین بولر بننے کا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو بھی جلد اپنی ٹیم میں لائیں گے، بائیو سیکیور ببل میں روٹی گینگ کی مستیاں یاد آتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.