بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خواتین کی بے حرمتی کا کیس: پی ٹی آئی رکن اسمبلی سمیت 3 افراد پر فرد جرم عائد

کراچی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان سمیت 3 ملزمان پر گھر میں داخل ہوکر شہری پر تشدد اور خواتین کی بے حرمتی کے کیس میں فرد جرم عائد کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں گھر میں داخل ہوکر شہری پر تشدد اور خواتین کی بے حرمتی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ملک شہزاد اعوان پر فرد جرم عائد کردی جبکہ ملک شہزاد اعوان سمیت تین ملزمان محمد عمران اور قیصر نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق 2 جولائی 2019 کو ملک شہزاد اعوان اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا، ملزمان نے اس کی اہلیہ اور بیٹی سے بدتمیزی کی اور بیٹے کو کلاشنکوف کے بٹ مارے۔

ملزمان کے خلاف مدینہ کالونی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.