کراچی کے علاقے کشمیر کالونی میں 10 سالہ بچی کی لاش ملنے کے معاملے میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر ایک اور ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی دوپہر میں کرایہ دار ذیشان کو کھانا دینے گئی، بچی کو ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد کیا، ملزم نے بچی کو اسی کے دوپٹے سے گلا گھونٹ کر مار دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش بھی کرائے دار کے مکان سے ملی، ذیشان مقتول بچی کے ماموں کے پاس کام کرتا ہے، ملزم نے بچی کے قتل اور زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیا گیا دوسرا مبینہ ملزم بچی کا ماموں زاد ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق ایک سے زائد ملزمان نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تھی۔
Comments are closed.