اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

کراچی میں 10 ارب روپے سے زائد مالیت کی زمین کا الاٹمنٹ منسوخ

کراچی میں 10 ارب روپے مالیت سے زائد زمین کا الاٹمنٹ منسوخ کر دیا گیا۔

20 روپے پیڈ اپ کیپیٹل والی کمپنی کو 10 ارب روپے مالیت سے زائد زمین کے الاٹمنٹ کے اسکینڈل پر ایئر پورٹ کے قریب قیمتی 54 ایکڑ زمین کا الاٹمنٹ منسوخ کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام کے مطابق لینڈ یوٹیلائزیشن کی الاٹمنٹ کی منسوخی کے بعد باؤنڈری وال توڑنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

ریونیو ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتی زمین 2006ء میں اس وقت کے وزیرِ اعلیٰ ارباب رحیم نے اہم شخصیت کو الاٹ کرائی تھی۔

دستاویزات میں زمین کو سستی ہاؤسنگ کے نام پر حاصل اور بعد میں کمرشل کروایا گیا۔

کمپنی کے ریکارڈ کے مطابق 10، 10 روپے مالیت کے 2 شیئرز اور پیڈ اپ کیپیٹل صرف 20 روپے ہے۔

ڈی سی ملیر کے مطابق منسوخ کی گئی زمین سے متصل نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیرِ قبضہ 10 ایکڑ زمین بھی واگزار کرا لی گئی ہے۔

علاقہ مختیارکار کے مطابق 10 ایکڑ پر قابض نجی ہاؤسنگ اسکیم کا دفتر سیل کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.