اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

شاہین شاہ آفریدی اسپتال میں داخل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے اسپتال سے لی گئی تصویر شیئر کی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے تصویر کے ساتھ جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ آج اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے لیکن الحمدلِلّٰہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی انجری کا تنازع پھر کھڑا ہو گیا، نہ گھٹنے کی انجری ان کا پیچھا چھوڑ رہی ہے نہ ہی اس سے متعلق تنازعات ختم ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے دوران شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

ورلڈ کپ سے پہلے شاہین آفریدی انگلینڈ میں ری ہیب کا عمل مکمل کروا کر میگا ایونٹ میں شریک ہوئے تھے۔

شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ سے پہلے بھی ساڑھے 3 ماہ کرکٹ ٹیم سے دور تھے، انہیں جولائی میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران انجری ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.