اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

حکومت نے شوگر ملز مالکان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

وفاقی حکومت نے شوگر ملز مالکان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔

حکومت کی جانب سے شوگر ملز مالکان کو بروقت کرشنگ کرنے اور تیار چینی مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی ہدایت دینے کے بجائے چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

حکومت 5 لاکھ ٹن چینی مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی ہدایت کرنے کے بجائے چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے پر آمادہ ہو گئی ہے۔

یہ چینی اگر مقامی قیمت میں فروخت کی جاتی تو عوام کو سستے داموں مل سکتی تھی۔

وزارتِ پیداوار اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی برآمد سے متعلق معاملات طے پا گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.