بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں گرمی کے ڈیرے

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرمی نے ڈیرے ڈال لیے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں مطلع صاف موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہرِ قائد کا آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج کادن پچھلے دنوں کے مقابلے میں زیادہ گرم گزرے گا، پارہ 42 ڈگری یا اس سے زائد کو بھی چھو سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.