کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران منشیات فروش ہلاک ہوگیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم بختیار 21 سے زائد کیسوں میں مفرور تھا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم منشیات فروشی، ڈکیتی اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو مفرور ملزمان کے عیسیٰ نگری قبرستان پر کھڑے ہونے کی اطلاع ملی، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ماراگیا جبکہ دوسرا ملزم عبدالرحیم فرار ہوگیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم سے منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
Comments are closed.