منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

کراچی میں ٹرک کے نیچے آکر ماں بیٹی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں 28 جولائی کو ٹرک کے نیچے آکر ماں بیٹی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار فیملی  اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کو دیکھا جاسکتا ہے۔

موٹرسائیکل سوار فیملی کے پیچھے آوارہ کتے بھاگتے ہیں جس پر وہ کتے کے کاٹنے کے ڈر سے گھبرا کر موٹرسائیکل دوڑاتا ہے تو اسی دوران موٹرسائیکل بے قابو ہو کر ٹرک کے نیچے چلی جاتی ہے۔

اس حادثے میں خاتون نگینہ اور اس کی 3 سال کی بیٹی ارمیش جاں بحق ہوگئی تھی جبکہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.