بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے ویکیسی نیشن سینٹرز کا رخ کرلیا

کراچی میں کورونا ویکسین کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر شہریوں کی بڑی تعداد نے ویکیسی نیشن سینٹرز کا رخ کرلیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے اقدامات کے تحت لوگوں کی بڑی تعداد شہر کے مختلف ویکسی نیشن سینٹرز میں پہنچ رہی ہے۔

پنجاب حکومت نے 5 اضلاع میں 26 جولائی سےگھروں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ ویکسنیشن مہم لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی میں چلائی جائے گی۔

ایکسپو، خالق دینا ہال سمیت متعدد چھوٹے اور بڑے سینٹرز میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سندھ میں 24 گھنٹوں میں 49 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی، 38 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی جبکہ 9 ہزار افراد کو دوسری ڈوز لگائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.