بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے ضلع کورنگی کی 5 یونین کونسلز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

کراچی کے ضلع کورنگی کی پانچ یونین کونسل میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا، جو 6 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر کورنگی نے ضلع کی پانچ یونین کونسل میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورنگی سب ڈویژن کی چار یونین کونسل یونین کونسل نمبر 2 ناصر کالونی، یونین کونسل نمبر 3  :گلزارکالونی یونین کونسل6، یونین کونسل نمبر 10 بھٹائی کالونی کے مختف علاقے شامل ہیں، سب ڈویژن لانڈھی میں یونین کونسل 11 لانڈھی کے مختلف علاقے شامل ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16156 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں1683 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 10.4 فیصد ہے۔

متاثرہ علاقوں میں کسی بھی قسم کے اجتماعات، تقریبات میں مکمل پابندی ہوگی، ماسک پہننا لازمی ہوگا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 24 جولائی سے 6 اگست کی شام تک نافذالعمل رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.