بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت کو سی پیک میں مداخلت کا کوئی حق نہیں، پاکستان

پاکستان نےکہا ہے کہ بھارت کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر کے بے بنیاد اور غیر ذمے دارانہ تبصرے کو مسترد کردیا اور کہا کہ بھارت کو سی پیک میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔

ترجمان نے بھارتی وزیر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت کے جھوٹے اور من گھڑت دعوے حقائق نہیں بدل سکتے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نےکہا ہے کہ بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی روکنا ہوگی ۔

دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی بیانات مقبوضہ کشمیر پر غیرقانونی قبضے اور انسانی حقوق کی پامالیوں سے توجہ نہیں ہٹاسکتے، جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا اہم منصوبہ ہے، بھارت کو سی پیک میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد نے نئی دہلی پر واضح کیا کہ سی پیک سے ترقی اور علاقائی رابطے کی راہ ہموار ہوگی، بھارتی سازشوں سے سی پیک کی اہمیت کم نہیں ہو سکتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.