بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لائبریری سے لی گئی کتاب 63 سال بعد واپس کردی گئی

انگلینڈ کی ایک لائبریری سے بطور امانت پڑھنے کے لیے لی گئی کتاب کو 63 سال بعد لائبریری کو واپس کردیا گیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جب یہ کتاب واپس کی گئی تو اس پر ایک تحریر لکھی تھی کہ ’دیری، کبھی نہ دینے سے بہتر ہے‘۔

اس کتاب کی ایک تصویر نیو کیسل لائبریریز کی جانب سے فیس بک پر شیئر کی گئی۔

اس حوالے سے نیو کیسل لائبریریز کا بتانا تھا کہ یہ ڈیرل ہف کی کتاب تھی جس کا نام "ہاؤ ٹو لائی ودھ اسٹیٹسٹکس” (اعداد و شمار کے ذریعے جھوٹ کیسے بولا جائے) تھا۔

اسپین کی ایوان میں جاری معمول کے اجلاس کے دوران چوہے نے کھلبلی مچا دی ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مذکورہ کتاب کو بذریعہ ڈاک سینٹرل لائبریری پہنچایا گیا، اور پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ کتاب یہاں سے 63 سال قبل بطور امانت پڑھنے کے لیے لی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.