بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے ہوائی سفر پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

سول ایوی ایشن اتھارٹی (ای اے اے) نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے ہوائی سفر  پر پابندی لگادی۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایرلائنز کو اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کردیں۔ 

سی اے اے کے مطابق یکم اگست سے ملکی پروازوں میں ویکسین نہ لگوانے والوں کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک پروازوں میں 18 سال یا زیادہ عمر کے افراد کے بغیر کورونا ویکسین سفر پر پابندی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.