بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو کے دورۂ کشمیر سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئیں، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دورہ کشمیر سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیہون سے کراچی واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے دورے کشمیر سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق میں حقیقی اپوزیشن پیپلز پارٹی ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اب صرف پنجاب کی حد تک رہ گئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کشمیر کاز کے لیے نقصان دہ ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.