بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

کراچی میں ساؤتھ زون پولیس کی 1 ماہ کی رپورٹ سامنے آگئی

کراچی میں ساؤتھ زون پولیس کی 10 ستمبر سے 10 اکتوبر تک کی کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق 30 روز میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان سے 25 پولیس مقابلے ہوئے جن میں 4 اسٹریٹ کرمنلز ہلاک اور 24 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 30 دن میں 42 جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ کیا گیا اور 197 منشیات فروشوں سمیت 1795 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

شکارپور میں خانپور کے علاقے کچے کوٹ شاہو میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق 67 کلو گرام چرس، 523 گرام ہیروئن اور 2689 گرام آئس برآمد کی گئی ہے جبکہ 30 روز میں چوری اور چھینی گئی 52 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق 30 دن میں کارروائی کے دوران 219 من گٹکا برآمد کیا گیا اور اسی دوران 29360 لیٹر ایرانی پیٹرول اور ڈیزل بھی پکڑا۔

اسد رضا کے مطابق ملزمان سے مشین گن، 2 رائفل، 127پستولیں اور دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزمان سے 35 موبائل فونز اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد کی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.