بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن سے سعودی عرب روانگی

سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب روانگی کیلئے لندن میں اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ سے ہیتھرو ایئرپورٹ روانہ ہوگئے۔

نواز شریف سعودی عرب روانگی کیلئے ایون فیلڈ پہنچے جہاں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے اپنے قائد کو الوداع کہا۔

سابق وزیراعظم  نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے پاکستان آنے کے لیے دبئی سے اسپیشل طیارہ بُک کرا لیا گیا۔

سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے دوران نواز شریف کی اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے اور وہاں 3 دن قیام کے بعد 21 اکتوبر کو لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔ نواز شریف کی دبئی میں بھی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے پاکستان آنے کے لیے دبئی سے اسپیشل طیارہ بُک کروا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے ’امیدِ پاکستان‘ کا نام دیا جائے گا۔

 نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جانے کے لیے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے۔

یہ خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کے لیے اڑان بھرے گی۔

نواز شریف لاہور پہنچ کر مینارِ پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.