بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

اسرائیل کا رویہ ریاست کے بجائے تنظیم جیسا ہے، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا رویہ ریاست کے بجائے ایک تنظیم جیسا ہے۔ 

استنبول سے جاری بیان میں ترک صدر نے کہا کہ  شہری مقامات پر بمباری، شہریوں کا قتل، انسانی امداد روکنا ریاست کے نہیں ایک تنظیم کے اقدامات ہیں۔

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ کی مکمل ناکا بندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ جنگ کا ایک ضابطہ ہونا چاہیے، فریقین کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ  بدقسمتی سے اسرائیل اور غزہ میں جنگی اصول کی سنگین خلاف ورزی کی جاتی ہے۔ غزہ میں بےگناہ شہری اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں۔

دوسری جانب عالمی فلاحی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث صورتِ حال تباہ کن ہے اور اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.