بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں رات کو تیز بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگیا ہے، رات میں تیز بارش متوقع ہے جبکہ بارش کا موجودہ سلسلہ 16 جولائی تک رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق آج شہر قائد میں ہلکی سے معتدل بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، جبکہ کل بھی دن میں ہلکی سے معتدل اور رات میں تیز بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے بعد بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔

سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ معتدل درجے کی مون سون ہوائیں بحیرہ عرب سے زیریں سندھ میں داخل ہو رہی ہیں۔

کراچی میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے اور ابھی تک سب سے زیادہ گلشن حدید میں 17ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ مون سون ہوائیں بھارتی گجرات کے راستے داخل ہوئی ہیں اور بحیرہ عرب سے ملنے والی نمی کے باعث کراچی کے اطراف تھنڈر سیلز بنے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.