بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے کسی حصے میں پانی جمع نہ ہونے پائے، مرتضی وہاب کی ہدایت

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے کسی حصے میں پانی جمع نہ ہونے پائے۔

کراچی میں بارش کے بعد شہری انتظامیہ متحرک ہوگئی، شہر کے مختلف نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا کام جاری ہے۔

کراچی میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کے آتے ہی احتساب عدالتوں کی چھتیں ٹپکنے لگیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ مصروف شاہراہوں سے پانی کی نکاسی کی جارہی ہے، کھارادر وزیر مینشن کے اطراف بارش کا پانی جمع نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر مینشن کے اطراف سیوریج سمیت دیگر ترقیاتی کام چند روز قبل مکمل کیا گیا ہے، مرمتی کام ہونے سے وزیر مینشن کے اطراف بارش کا پانی کی مکمل نکاسی ہوگئی۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ بارشوں کے دوران شہریوں کو مشکلات پیش نہ آئے، بلدیاتی اداروں کا عملہ شہریوں کی مدد کے لیے فیلڈ میں موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.