بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج بارشوں کی کوئی پیشگوئی نہیں تھی، وزیر بلدیات سید ناصر شاہ

 وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ  آج محکمہ موسمیات کی طرف سے بارشوں کی کوئی پیشگوئی نہیں تھی۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اصولاً محکمہ موسمیات کو بارشوں کے حوالے سے صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو بتانا چاہیے۔

کراچی میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کے آتے ہی احتساب عدالتوں کی چھتیں ٹپکنے لگیں۔

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے صوبے بھر کے تمام بلدیاتی اداروں کو متحرک ہونے کی ہدایت دیدی، انہوں نے کہا کہ کراچی میں واٹر بورڈ، ڈی ایم سیز اور کے ایم سی اپنے متعلقہ اسٹاف کو فوری متحرک کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے، چوکنگ پوائنٹس کو کلیئر کیا جائے، ضلعی انتظامیہ بھی اپنے اسٹاف کو متحرک کرے۔

لاہور میں بارشوں کے نہ تھمنے والے سلسلے کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کے فیڈر بند ہوگئے۔

وزیر بلدیات سید ناصر شاہ  نے کہا کہ کچی آبادیوں، مخدوش عمارتوں اور ندی نالوں میں تغیانی پر نظر رکھی جائے، عوام کی بروقت مدد کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنے علاقوں کا دورہ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.