جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

کراچی میں حساس اداروں کا اجلاس، سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر شدید تحفظات

کراچی میں حساس اداروں کے اجلاس میں سندھ میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

سینئر صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اب 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

قومی سلامتی کے اداروں نے الیکشن کمیشن کو اجلاس کی کارروائی سے آگاہ کر دیا۔

حساس اداروں کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی خدشات ہیں، الیکشن ملتوی کیے جائیں۔

اداروں نے اپنی رپورٹ میں کراچی میں کالعدم تنظیم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے مضبوط نیٹ ورک کی موجودگی کا حوالہ دیا۔

اداروں نے الیکشن کمیشن کو صوبے میں شدید سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.