کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے۔
صدر، اولڈ سٹی ایریا، لیاری اور شارع فیصل میں بوندا باندی ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ ملیر، لانڈھی، قائد آباد، کورنگی اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24 سے 26 جولائی کے دوران تیز بارش کا امکان ہے، شہر میں 100 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہوسکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کی شدت زیادہ ہے، کراچی میں گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے کہا کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے، مغرب سے چلنے والی ہواوں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے، 23 سے 26 جولائی کے دوران سندھ میں موسلا دھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔
Comments are closed.