بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشیا کپ سری لنکا سے یو اے ای منتقل، حتمی اعلان سامنے آ گیا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2022ء کی سری لنکا سے منتقلی کا حتمی اعلان کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایشیا کپ اب سری لنکا کے بجائے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

اے سی سی اعلامیے کے مطابق ایشیا کپ کے وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا اور طے پایا کہ ایونٹ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی ہوگی۔

صدر اے سی سی جے شاہ کے مطابق سری لنکا کے لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں، انہوں نے ایونٹ کرانے کی بہت کوشش کی۔

جے شاہ نے مزید کہا کہ ایشیا کپ ایشیائی ٹیموں کی ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے بہت اہم ہے۔

صدر سری لنکا کرکٹ کے مطابق ہم سری لنکا میں ٹیموں کی میزبانی کے منتظر تھے، بہرحال اے سی سی کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.