بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے شرح سود میں 0.75 فیصد اضافہ کردیا

امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں 0.75 فیصد اضافہ کردیا۔ واشنگٹن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شرح سود میں متواتر دو مہینوں میں دوسری مرتبہ ایسا اضافہ کیا گیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق  شرح سود میں دوسری مرتبہ یہ اضافہ 1980 کی دہائی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو نے قرض کی فراہمی کی رینج بھی بڑھا کر 2.25 سے 2.50 فیصد کر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.