بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی جیسی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں، فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے امریکا، این جی اوز اور اداروں کی سپورٹ پر سیاست کی ہے، پی ٹی آئی جیسی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ کا گھر بھی امریکی قونصلیٹ سے چلا اور بنا، اپنی سیاست کی فکر کرو، ہم نے تمہاری حکومت کو زمین بوس کردیا، اب پنجاب حکومت کی خیر مناؤ جو چند دن کی مہمان ہے۔

 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم عمران خان کے بوگس بیانیہ کو زمین بوس کرچکے ہیں، تم حادثات کے ذریعے اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہو اب ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ اگر قانون میں کہیں سقم ہے تو اس پر قانون سازی ہونی چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی کو کہا ہے تحقیقات کرکے استعفوں کو قبول کریں، یہ اسپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید ہے وہ کب استعفے منظور کرتے ہیں۔

 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں ادارے سے کوئی گلہ نہیں البتہ اٹک پار سے شکوہ ضرور ہے، اپنی حکومت سے میری شکایت ہے، فارن فنڈنگ، مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس، بی آر ٹی کیس کا کیوں فیصلہ نہیں ہو رہا؟

انہوں نے کہا کہ ق لیگ سے متعلق طارق چیمہ یا زرداری کی گفتگو کا علم نہیں، چوہدری شجاعت کے ساتھ مختلف ایشوز پر مشاورت ہوئی، ہم پہلے کی طرح اب بھی عمران خان کے بیانیہ کو ناکام بنائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کبھی کہتا ہے امریکی مراسلہ آیا، جو جھوٹ ثابت ہوا، کبھی کہتا ہے کوئی قتل کرنا چاہتا ہے آپ کو کوئی کیوں قتل کرے گا؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.