کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولیس نے اپنا سیکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی میں تعینات پولیس اہلکاروں کی تعداد 35 ہزار 360 ہے، 17 ہزار 231 اہلکاروں کو سندھ کے دیگر اضلاع سے بلوایا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں 52 ہزار 591 اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں 6 سے 8 اہلکار تعینات ہوں گے۔
پولیس حکام نے کہا کہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریزرو فورس کو استعمال کیا جائے گا۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ بھر کے ٹریننگ سینٹرز، سی ٹی ڈی یونٹ، ایس ایس یو اور ضلعی نفری بلوائی گئی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کل کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
Comments are closed.