ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر کراچی کے شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

کراچی کے شہریوں نے کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

 کچھ شہری بلدیاتی الیکشن کروانے کے حق میں نظر آئے جبکہ کچھ نے اسے وقت کا ضیاع قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی حکومت سندھ کی درخواست مسترد کردی اور کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے۔

 ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیےمیں سندھ حکومت کو پرُ امن انتخابات کے لئے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست پر غور کے لیے اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

 الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور بھی وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.