اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

پنجاب اسمبلی تحلیل کا نوٹیفکیشن آج شام جاری ہونے کا امکان

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی جانب سے اسمبلی تحلیل کا نوٹیفکیشن آج شام جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن جاری ہونے پر موجودہ وزیرِ اعلیٰ ہی نگران کے آنے تک کام جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کی سمری پر ابھی تک دستخط نہیں کیے۔

حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ رات 10 بجے کے بعد پنجاب اسمبلی آئینی طور پر تحلیل ہو جائے گی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ گورنر پنجاب دستخط کریں یا نہ کریں اسمبلی ٹوٹ چکی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا تھا کہ رات 10 بجے کے بعد پنجاب اسمبلی آئینی طور پر تحلیل ہو جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.