ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

طیارے سے آئن پونٹ کی بنائی گئی خوبصورت برفانی چوٹیوں کی ویڈیو وائرل

غیر ملکی فاسٹ بولنگ ایکشن کوچ آئن پونٹ چند روز پہلے پاکستان پہنچے ہیں، انہوں نے طیارے سے پاکستان کے برفیلے پہاڑی سلسلے کی ویڈیو بنائی جو وائرل ہو رہی ہے۔

آئن پونٹ ملک کی ایک نجی کرکٹ اکیڈمی کے کیمپ میں ٹریننگ دینے کیلئے پاکستان آئے ہیں۔

ان کا طیارہ جب ازبکستان سے پاکستان کے شمالی علاقوں میں داخل ہو رہا تھا تو انہوں نے جہاز کی کھڑکی سے میلوں پھیلے خوبصورت برفانی پہاڑوں کی ویڈیو بنائی۔

چند سیکنڈ کی ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلگوں آسمان تلے سفید برف پوش پہاڑ جنت نظیر منظر پیش کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.