بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں بارش کاسلسلہ آج ختم، گرمی کی شدت میں بھی کمی آجائےگی، محکمۂ موسمیات

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کاسلسلہ آج ختم ہو جائے گا اور ساتھ ہی گرمی کی شدت میں بھی کمی آ جائے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ  آج دوپہر کراچی میں پھر سے بارش کا امکان ہے، موجودہ اسپیل بہت زیادہ ہیوی نہیں، 22 یا 23 ستمبر کے بعد ایک اور اسپیل کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ یہ بارشیں مون سون کا اسپیل ہی ہیں، شہرقائد میں آج دوپہر یا شام میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ پھر بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجۂ حرارت 24اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکاامکان ہے۔

شہر قائد میں شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جبکہ اس میں نمی کا تناسب 88فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ تھر پارکر، عمر کوٹ، بدین سمیت دادو، سیہون، قمبر، شہداد کوٹ میں آئندہ دو روز میں بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.