وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی میں غیر قانونی منی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی ایجنٹوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایم اے جناح روڈ کے قریب کارروائی میں ملزم عمران کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم عمران گھر سے حوالہ ہنڈی نیٹ ورک چلارہا تھا، اس کے قبضے سے 2 موبائل فون، ڈالر، پاکستانی روپے برآمد ہوئے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر نیوٹاؤن میں کارروائی کرکے سعود یونس کو گرفتار کیا گیا، ملزم سعود کے موبائل فون میں ٹی ٹی کی نقل اور حوالہ پیغامات موجود تھے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارپوریٹ کرائم سرکل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Comments are closed.