چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
سردار سرفراز نے کہا کہ آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے، آج درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل درجہ حرارت 36 سے38 اور پرسوں 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ مغربی بلوچستان کے قریب ہوا کا زائد دباؤ بن گیا ہے، ہواؤں کےرخ میں تبدیلی سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر قائد میں دن کے بیشتر حصے میں مغرب سے زمینی ہوائیں چلیں گی۔
Comments are closed.