کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک ہونے والی تیز بارش مائیکرو برسٹ کے باعث ہوئی۔
ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ صدر میں اچانک چاروں جانب سے تیز ہوائیں چلیں، بارش مخلتف سمتوں سے برسی۔
مائیکروبرسٹ میں اچانک شدید بارش اور تیز ہوائیں چلتی ہیں، تیزبارش اورتیز ہواؤں کے باعث درخت اور دیواروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
مائیکرو برسٹ سادہ زبان میں ایسے شدید جھکڑ کو کہتے ہیں جو سیدھی لکیر کی صورت میں نچلی جانب زمین کی طرف جاتا ہے اور زمین سے ٹکرا کر مختلف سمتوں میں منتشر ہو کر ہوا کا طوفان پیدا کرتا ہے جو انتہائی تباہ کن ہوسکتا ہے۔
مائیکرو برسٹ اتنا شدید طوفان پیدا کرسکتا ہے جو زمین پر ایک مضبوط درخت کو بھی اکھاڑ پھینکے، اسکا دورانیہ چند سیکنڈ سے لیکر کئی منٹوں تک رہ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ شہر قائد میں صبح سے ہی گرمی عروج پر تھی اور سورج آگ برسا رہا تھا کہ ایک دم موسم میں تبدیلی آئی اور تیز ہوا کے ساتھ بارش کا آغاز ہوا۔
کینٹ اسٹیشن اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوا جو بعد ازاں تیز بارش کی صورت اختیار کرگیا۔
Comments are closed.