male green eyes online sexy girl hurry up in chinese everybody wants love everybody wants to be loved heeraa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے

وزیرِ اعظم عمران خان ایک روز کے دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان اپنے دورۂ کراچی میں آج کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں عوام نے 5 سال کے لیے مینڈیٹ دیا ہے، 5سال بعد احتساب ہوناچاہیےکہ ہم نےملک اور عوام کیلئےکیا کیا۔

منصوبے پر207 ارب روپے لاگت آئے گی ،کراچی سرکلرکا ٹریک 29 کلومیٹر طویل ہوگا جس کے 16اسٹیشن ہوں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی والوں کا دہائیوں پرانا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں اپنے دورۂ ازبکستان کے دوران جمعے کے روز قدیم شہر بخارا کا بھی دورہ کیا۔

وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ملکی تاریخ اور پاکستان ریلوے کا ایک بڑا باب آج کھل رہا ہے جس سے کراچی کے شہریوں کی سفر کی دشواریاں کم ہو جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.