hurry up in chinese asian matrimonial sites uk hot looking asian women to love someone like you chunby girl

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، سی ٹی ڈی کی حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی، 2 ملزم گرفتار

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی حساس اداروں کے ہمراہ کراچی کے علاقے ہاکس بے میں کارروائی کے دوران 2 ملزم گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی افسر مظہر مشوانی کے مطابق ملزم نسیم اللّٰہ نسیم اور محمد عیسیٰ عرف مولوی ادریس دہشت گردی کی کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

مظہر مشوانی کے مطابق ملزمان نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت لینے کا اعتراف کیا ہے،  ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بھی برآمد ہوئے، ملزمان چھوٹے ہتھیار چلانے کے ماہر ہیں۔

سی ٹی ڈی افسر مظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نسیم اسلحہ و گولہ بارود کی ڈیلیوری کے لیے بھی کام کرتا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.