میمن گوٹھ کراچی میں چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی کیس میں نامزد چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی عمریں 14 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔
ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو وائرل کی۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی تھی واقعے پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ملزم نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا تھا اور رشتہ داروں کے ساتھ مل کر اسے زیادتی کانشانہ بنایا۔
متاثرہ لڑکی سے ملزم نے شادی کا وعدہ کیا تھا، ملزم کے ایک رشتے دار نے لڑکی کو فون پر تنگ کرنا شروع کیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ملزم نے چار رشتے داروں کے ساتھ ملکر لڑکی کو اغوا کیا، چاروں ملزمان نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔
Comments are closed.