کراچی میں ایک مخصوص ساخت کی گاڑی چوروں کے نشانے پر آگئی۔
چور گلی، سڑک یا پارکوں کے باہر کھڑی ان گاڑیوں کے اگلے دروازے کا شیشہ توڑ تے ہیں اور گاڑی کے تمام پینلز اور ڈیجیٹل ڈسپلے آئٹمز نکال کر رفو چکر ہوجاتے ہیں۔
حیرت انگیز طور پر چوروں کو گاڑی کا شیشہ توڑ نے سے لے کر ان میں سے چیزیں نکالنے کے تک عمل میں ایک منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے۔
چور گاڑی کا سامان ساتھ لے جانے کے لیے بوری بھی ساتھ لاتے ہیں۔
گاڑیوں سے سامان چوری کی واداتوں میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان ہی نظر آئے ہیں۔
متعدد وارداتوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے، لیکن چور اب تک پولیس کی پکڑائی سے دور ہیں۔
Comments are closed.