مون سون بارشوں کا آغاز ہونے کے باوجود بھی کراچی کے مختلف مقامات سے سائن بورڈ نہیں اُتارے گئے۔
کراچی کی مختلف شاہراؤں پر عمارتوں پر سائن بورڈ تاحال لگے ہوئے ہیں جبکہ مون سون کے آغاز سے قبل حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو بورڈ اتارنے کے احکامات دیے تھے۔
ماضی میں بھی سائن بورڈ گِرنے سے زد میں آکر قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگیا ہے، رات میں تیز بارش متوقع ہے جبکہ بارش کا موجودہ سلسلہ 16 جولائی تک رہنے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق آج شہر قائد میں ہلکی سے معتدل بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، جبکہ کل بھی دن میں ہلکی سے معتدل اور رات میں تیز بارش کا امکان ہے۔
سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ معتدل درجے کی مون سون ہوائیں بحیرہ عرب سے زیریں سندھ میں داخل ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مون سون ہوائیں بھارتی گجرات کے راستے داخل ہوئی ہیں اور بحیرہ عرب سے ملنے والی نمی کے باعث کراچی کے اطراف تھنڈر سیلز بنے ہیں۔
Comments are closed.