کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 اسٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق شرافی گوٹھ میں ملیر ندی کے قریب 2 اسٹریٹ کرمنلز شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس بھی پہنچ گئی۔
پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 اسٹریٹ کرمنل زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزم انصر اور سمیع اللّٰہ کے قبضے سے اسلحہ اور 6 موبائل فون بھی ملے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.