بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: لیاری میں فائرنگ،انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

کراچی کے علاقے لیاری میں دبئی چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انتہائی مطلوب دہشت گرد نصیر عرف ویش ہلاک ہو گیا۔

کراچی کے علاقے لیاری میں کھڈا مارکیٹ کے قریب واقع بسم اللّٰہ ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق لیاری دبئی چوک پر فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص انتہائی مطلوب دہشت گرد نکلا جس کی شناخت نصیر عرف ویش کے نام سے ہوئی ہے۔

ہلاک دہشت گرد نصیر عرف ویش کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے تھا،جو بلوچستان میں ایف سی پر حملے میں بھی ملوث تھا۔

کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں مبینہ پولیس…

نصیر عرف ویش گینگ وار زاہد لاڈلہ کا ساتھی تھا اور 40 سے زائد سنگین مقدمات میں نامزد تھا جو حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.