california hookup bar asian girls hookup hotshot mature american hookup lisa wade pdf denver hookup airbnb hookups skateboards shirts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: قصبہ کالونی میں فائرنگ، دو افراد ہلاک، ایک زخمی

کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جنازے کے بعد پیش آیا۔

کراچی پولیس چیف جاوید اوڈھو نے کہا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کو کسی قسم کا رنگ نہ دیا جائے، جو ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ کمیٹی جامع تحقیقات کرے گی، ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز لوگوں نے ایک شخص کو ڈاکو کہہ کر تشدد سے ہلاک اور ایک کو زخمی کیا تھا، پولیس نے موقع پر پہنچ کرایک شخص کو بچا لیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جس شخص کو ڈاکو کہہ کر ہلاک کیا گیا اس کے جنازے میں فائرنگ ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.