بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کی صلاحیت ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے وژن 2025 ’’نام نہاد تبدیلی‘‘ کی نذر ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال حکومت سنبھالی تو ترقیاتی بجٹ آدھا رہ چکا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو بےیقینی کی صورتحال سے نکالنے اور دیوالیہ پن سے بچانے کے لیے حکومت سنبھالی۔ اتحادی جماعتوں نے سیاسی مفادات پر ملکی معیشت کے استحکام کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ مکمل یقین ہے ملکی معیشت کی بحالی و استحکام میں کامیاب ہوں گے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے خصوصی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.